کراچی:ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں 5ملزمان کی ہلاکت کا معاملہ،تفتیشی حکام نے کیس پر90 فیصد کام مکمل کرلیا،ملزمان کا آپس میں رابطہ،تصاویر،کال ڈیٹا ایم ایم نیوز کو موصول۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے علی حسنین اور لیلیٰ پروین کو باضابطہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تفتیشی حکام کے مطابق عباس کا3ماہ میں کس سے کتنی مرتبہ رابطہ رہا،تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈرائیور عباس نے علی حسنین کو27 لیلیٰ پروین کو33فون کالز کیں، عباس نے9فون کالز گینگ لیڈرمصطفیٰ،22فون ملزم عابد کو کیے۔
اس کے علاوہ گینگ لیڈر مصطفیٰ،عابد اورڈرائیورعباس3بجے جمالی پل کے قریب تھے،تینوں ملزمان نے 3 بجے کے قریب اچانک اپنے موبائل فون بند کردئیے۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ 4بجے کے بعد مصطفیٰ کا موبائل فون ڈی ایچ اے فیز4میں ٹاور پرآیا،پہلے سے تیارپولیس پارٹی لوکیشن پر پہنچی جہاں ملزمان سے مقابلہ ہوا، ہلاک مطلوب گینگ لیڈر کا موبائل فون علی حسنین کی گاڑی سے ملا۔

پولیس نے علی حسنین اور لیلیٰ پروین کے الزامات کا جواب ثبوتوں کے ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ علی حسنین اور لیلیٰ پروین کی جانب سے عباس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








