دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022، ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلا ن کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022، ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلا ن کردیا
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022، ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلا ن کردیا

کراچی: بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے ایکسپو سینٹر کراچی میں انعقاد کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستے بند رکھے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہیوی ٹریفک شارع فیصل نرسری سے کار ساز روڈ پر آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈرائیورز کارساز سے ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

آئیڈیاز 2022: کراچی کے شہریوں کیلئے متبادل راستوں کا اعلان:

یونیورسٹی روڈ نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا،بائیں جانب راشد منہا س روڈ، ملینیم، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

پی پی چورنگی سے نیپا تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے مزار قائد یا خداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر اور اسی طرح گرومندرچورنگی، پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدر یا عائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شارع قائدین کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ پر کہیں اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کو پی پی چورنگی سے شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

سر شاہ سلیما ن روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10 سیحسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب کریم آباد یا دائیں جانب ڈاکخانہ، تین ہٹی کی جانب جاسکتے ہیں۔یونیورسٹی روڈ کی دونوں اطرف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

تاہم لیاقت آباد، غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شارع فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم سے یو ٹرن لیکر جعفری آپٹکس سے الراع ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں۔یا یونیورسٹی روڈ سے نیپااور راشد منہاس، ڈرگ روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔

متبادل راستے:
دوران نمائش سر شاہ سلیما ن روڈ (دونوں روڈ) مکمل طور پر صبح 07:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ صرف اسٹیکر (اجازت نامہ) کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ،اسٹیڈیم برج کے نیچے سے سرشاہ سلیمان روڈ / ایکسپو سینٹر کی جانب صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہوگی۔

کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم برج سے کراچی ایکسپو سینٹر تک جا سکیں گی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ بغیر اسٹیکر کی گاڑیوں اسٹیڈیم سے دائیں جانب ڈالمیا اور بائیں جانب نیو ٹاؤن جا سکیں گی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر کسی بھی قسم کی ہیوی کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔

عوام درج ذیل راستوں کا انتخاب کرے:• صہبا اختر روڈ۔ مچھلی کٹ۔ یونیورسٹی روڈ سے نیپا یا۔بیت المکرم مسجد یو ٹرن سے جعفری آپٹکس سے الراعی ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں،• یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد یو ٹرن، یونیورسٹی، جیل، پی پی چورنگی یا شہید ملت• یونیورسٹی روڈ، نیپا، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے بائیں جانب اسٹار گیٹ یا دائیں جانب کارساز وغیرہ• آغا خان ہسپتال کے عقب اور اسی طرح سوک سینٹر کے عقب کا راستہ اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:کراچی، مختلف علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد

عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کیلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہونگے۔

Related Posts