ایک طرف ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کی وبا نے پنجے گاڑ دیے ہیں، دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرمیں لاکھوں روپے مالیت کی 1200 ڈینگی لیب کِٹس چوری کرلی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ظفرعلی کے مطابق لیبارٹری کٹس ایک ہفتہ قبل رات کے اندھیرے میں جمرود اسپتال سےچوری کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ جمرود تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔