راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 95 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2816 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 141 ہے جبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ الائیڈ اسپتالوں میں داخل2مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید برآں محکمہ صحت نے بتایا کہ پوٹھوہار ٹاون کی یونین کونسل دھاماں سیداں اور چک جلال دین ڈینگی وائرس سے سب سے متاثرہ ہونے والے علاقے ہیں۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 62کروڑ 43لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 53ہزار ہلاک
دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 436 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 254 افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی وجہ سے رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








