کراچی : محکمہ ایجوکیشن ورکس ملیر ڈویلپمنٹ ڈویژن میں اربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن ورکس کے اعلیٰ افسران نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے تاہم تاہم سندھ حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے میگا کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








