حکومت کادفاع نہیں کرسکتا، ڈپٹی اٹارنی راجہ خالد محمود عہدے سے مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کادفاع نہیں کرسکتا، ڈپٹی اٹارنی راجہ خالد محمود عہدے سے مستعفی
حکومت کادفاع نہیں کرسکتا، ڈپٹی اٹارنی راجہ خالد محمود عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔ آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے تحریکِ عدم اعتماد مسترد کردی۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدم اعتماد ناکام، وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دیدی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی راجہ خالد محمود نے کاہ کہ آئین کی دھجیاں اڑانے والی حکومت کا مزید دفاع کرنے سے قاصر ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی ہے۔

تحریکِ عدم اعتماد مسترد کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور جمہوری اقدار کےمنافی کام کیا ہے۔ مذمت کرتا ہوں۔

قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تحریکِ عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دے کر آئین کے منافی کہا اور مسترد کردیا جبکہ آج تحریک پر ووٹنگ ہونی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے تحریک مسترد کردی۔ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔صدر کو قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساری قوم کے سامنے سازش کی جارہی تھی۔ میں ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا۔ قوم اس قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Related Posts