ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کراچی سمیت مزید 9 نئے صوبے بنانے کی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

 سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے مزید 9 نئے صوبے بنانے کی تجویز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو بھی ایک صوبہ ہونا چاہیے۔ 

نجی چینل کے پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اور ہزارہ ڈویژن کو الگ صوبے بنانے کے ساتھ پنجاب اور بلوچستان کو تین تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی وکالت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عدلیہ نے غلط فیصلوں سے ملک کو بھاری نقصان پہنچایا، نواز شریف

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کراچی کو مکمل طور پر الگ صوبہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے اور ہزارہ کے لیے بھی ایک صوبہ بنایا جائے۔

مرزا محمد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جتنے صوبے ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ پی پی پی کے اعتراضات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی گئی اور نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کیا گیا، ٹھیک اسی طرح جب نئے صوبے بنیں گے تو این ایف سی ایوارڈ بھی اسی طرح تقیسم کردیا جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ صوبے بن جاتے ہیں تو وہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت مالی بجٹ میں سے اپنا حصہ وصول کرتے رہیں گے۔

Related Posts