قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں شاملِ تفتیش کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
احتساب بیورو (نیب) حکام نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کسی کیس میں شاملِ تفتیش نہیں کیا، میڈیا میں چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نیب طلبی کے حوالے سے میڈیا پر جو بھی خبریں چلائی گئی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خبر آئی کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر تفتیش کے لیے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کر لیا۔
خبر کے مطابق نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم پیر کے روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے کیس کے بارے میں مختلف سوالات کرے گی، تاہم نیب نے اِس خبر کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی جس میں ان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔
احتساب بیورو (نیب) حکام نے 6 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








