گھوٹکی، ادویات کی بلیک مارکیٹنگ و ذخیرہ اندوزی کرنے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل
ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایمرجنسی کے پیشِ نظر اینٹی ملیریا، اینٹی ڈائریا سمیت بخار کو کم کرنے والی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ سمیت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی کے دوران اینٹی ملیریا، اینٹی ڈائریا سمیت بخار کو کم کرنے والی ادویات  کی ذخیرہ اندوزی یا گراں فروشی کرنے والے فارمیسی و میڈیکل اسٹورز کے خلاف پرائس کنٹرول اینڈ پریونشن آف پروف یٹرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005 اور سندھ ایپیڈیمک ایکٹ 2014 کے تحت کارروائیوں کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ضروری ادویات مقررہ قیمت پر فروخت کریں جبکہ صرف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل سے منظور شدہ کمپنیوں کی دوا فروخت کی جائے جس پر مہر اور تفصیلات واضح طور پر درج ہوں۔ اس سلسلے میں خریداروں کا کارڈ بھی رکھا جائے تاکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کارڈ کا جائزہ لیکر آڈٹ کرسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل کے تمام فارمیسیز و میڈیکل اسٹورز کا دورہ کرکے صورتحال کا  جائزہ لیں اور انہیں پابند بنائیں کہ وہ تمام ادویات صارفین کو مقررہ قیمت پر فروخت کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts