افریقہ کے دوسرے گنجان آباد ترین ملک کانگو میں کم و بیش 7 روز سے جاری بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 400 سے زائد شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر چکے ہیں، متعدد علاقوں میں مٹی کے تودوں کے باعث کئی گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے، جنوبی کیوو میں کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 3 کمانڈرز سمیت 10 فلسطینی شہید
صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسیلاب سے اب تک 401افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاحال شدید بارش کے باعث پھسلن اور کیچڑ سے بھری سڑکیں صاف نہیں کی جاسکیں۔ شہری آمدورفت میں مشکلات کا شکار ہیں۔
بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے دوران ریسکیو کارروائی بھی جاری ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق شہریوں کو مزید حادثات سے بچانے کیلئے محفوظ مقامات پر منتقل اور زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ترجمان کانگو حکومت پیٹرک مویا کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سیلاب کے باعث ملک بھر میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اور سیلاب کے باعث 120 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








