بھارتی فضائیہ میں روزمرہ حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے۔
گزشتہ 30 برسوں (1995 سے 2025 تک) میں بھارتی فضائیہ کو فضائی حادثات میں قابلِ ذکر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق بھارتی فضائیہ کو 30 سال کے دوران 534 حادثات میں 152 پائلٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔
حادثات میں سب سے زیادہ نقصان مگ 21 کا برداشت کرنا پڑا ہے، 30 سال کے دوران 285 مگ 21 طیارے تباہ ہوچکے ہین جس میں 170 پائلٹس اور 40 عام شہری ہلاک ہوئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے دوران مختلف اوقات میں پاکستان ایئر فروس کے جوانوں نے بھارتی فضائیہ کے متعدد جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔
پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے 10 اپریل 1959 کو راولپنڈی میں بھارتی فضائیہ کا انگلش طیارہ کینبرا طیارہ مار گرایا۔ یہ واقعہ PAF کی پہلی فضائی کامیابی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
پاکستانی فضائیہ نے 1965 کی جنگ کے دوران پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب حملہ کیا، جس میں 13 بھارتی طیارے تباہ ہوئے تھے۔
پاک فضائیہ کے جوانوں نے 1999 رن آف کچھ میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں 16 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔
فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ میں فضائی حملہ کیا جس کے جواب میں 27 فروری کو پاکستان نے بھارتی MiG-21 طیارہ مار گرایا گیا اور پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ روز 7 مئی 2025 میں بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








