معیشت کے استحکام کیلئے تعمیراتی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے،وزیر اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

Development of construction sector is essential for stabilization of economy: PM Imran Khan

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے تعمیراتی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے، حکومت تعمیراتی شعبے کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔

اسلام آباد میں ہاؤسنگ و تعمیر و ترقی کی قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے نہ صرف معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیر اعظم

انہوں نے نئی سوسائٹیوں اور تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ موجودہ غیر منظور شدہ یا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے ایک نیا لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور مختلف منصوبوں کی منظوری کے عمل میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اخوت پروگرام کے ذریعہ کم آمدنی والے افراد کے لئے حکومت کی طرف سے امداد کی فراہمی کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے سماجی تنظیم کو پانچ ارب روپے فراہم کیے ہیں اور اس منصوبے کی کامیابی پر غور کرتے ہوئے حکومت نے اخوت پروگرام کیلئے مزید پانچ ارب روپے مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اخوت منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک 16000 مکانات کی تعمیر مکمل ہوگی۔

Related Posts