کراچی: ڈی جی نادرا سندھ نے خواتین کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر ایکشن لیتے ہوئے نادرا کے ملازم کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کے شوہر نے نادرا رجسٹریشن ایگزیکٹو کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجنے کی شکایت کی تھی۔ ڈی جی نادرا سندھ میر عجم درانی کا کہنا ہے کہ برطرف ملازم نادرا میگا سینٹر، سیمنس چورنگی پر تعینات تھا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سائٹ ایریا نادرا سینٹر کے ملازم نے خواتین کو بیہودہ ویڈیو بھیج کر ہراساں کیا اور خواتین کی ازدواجی زندگیوں میں جھگڑے کروادیے۔
متاثرہ خواتین کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی اور گرفتار کیا گیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔نادرا کا ڈیٹا انٹری ملازم خواتین کے نمبر حاصل کر کے ان کے نمبر پر رابطہ کرتا اور ویڈیوز بھیجتا تھا۔
متاثرہ شہری نے پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست دے دی۔متاثرہ شہری کی شکایات پر سایٹ ایئریا پولیس نےگزشتہ روز چھاپہ ما رکر نادرا میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: نادرا کے ملازم کا خواتین کو بیہودہ ویڈیوبھیج کر ہراساں کرنے کا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









