ڈیفنس کراچی میں ایک مرتبہ پھر با اثر سیاسی افراد نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔
ڈیفنس فیز فائیو میں سیاسی شخصیت کے بیٹے نے اپنے سیکورٹی گارڈز کے ہمراہ ایک نوجوان کو سر عام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
واقعے کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سیاسی شخصیت کے بیٹے کے سیکورٹی گارڈز نے فیز فائیو میں جم سے نکلنے والے نوجوان پر حملہ کیا اور ہتھیاروں، مکوں لاتوں سے نوجوان کو سر عام بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق سیاسی شخصیت کے با اثر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اس واقعے کا مبینہ مرکزی کردار حارث جاکھرانی بتایا جاتا ہے۔ حارث جاکھرانی کے خلاف ایف آئی آر میں اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان رولیکس گھڑی، پرس اور ایئرزپوڈز بھی چھین کر لے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








