سیارہ کے بعد رومانوی فلم ’دھڑک 2‘ کی دھوم، جانتے ہیں 10 دنوں میں کتنا پیسہ کمالیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

dhadak-2-earns-₹20-75-crore-in-10-days
ONLINE

بالی ووڈ اداکارسدھانت چتر ویدی اور ترپتی ڈِمری کی رومانوی ڈرامہ فلم ’دھڑک 2‘ریلیز کے صرف 10 دن بعد 20اعشاریہ 75 کروڑ روپے کی کمائی کا سنگ میل عبور کرچکی ہے۔

فلم نے باکس آفس پر سخت مقابلے کے باوجود اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جہاں اسے ’سن آف سردار 2‘، ’سیارہ ‘ اور ’ماہاوتر نرسِمہ‘ جیسی فلموں کا سامنا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by DHADAK 2 MOVIE 🎥 (@dhadak_2_movie)

 

رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز فلم کی ہندی سینما گھروں میں اوسط کمائی 31اعشاریہ 12 فیصد رہی جس میں شام کے شوز سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے۔

فلم کی مضبوط کہانی، رومانوی جذبات اور کرداروں کی اداکاری نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ رکھاجس کے باعث مقابلے کے باوجود اس نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو ’دھڑک 2‘ آئندہ ہفتے مزید کامیاب بزنس کرسکتی ہے اور 30 کروڑ روپے کے قریب پہنچ سکتی ہے۔

Related Posts