پاکستان کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سلور ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی جو تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اُن میں اداکارہ نے چمکیلی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی تصاویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد اِن تصاویر پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔
ہانیہ عامر کی تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ نے عالیہ بھٹ کو نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں










