کراچی: معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی منگنی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا تھا،جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر ان خبروں کا طوفان برپا ہوگیا کہ کیا ہانیہ عامر نے منگی کرلی؟
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #منگنی _ مبارک _ ہانیہ ٹرینڈ کرنے لگا تھا،جس پر مداحوں کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا تھا کہ یہ ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟۔
اس ٹرینڈ کے بعد صارفین کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی اور ایک اور صارف نے پوچھا کہ مجھے یہ ٹرینڈ سمجھ نہیں آرہا۔
I came to Twitter to know what’s going on in the world and here I am, scrolling to find out what happened to Haniya.#منگنی_مبارک_ہانیہ
— Sanam Jamali ???????? (@SanamJamali5) September 30, 2020
صنم جمالی نامی صارف کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر یہ جاننے آئی تھی کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے اب یہ جاننے کی کوشش کررہی ہوں کہ ہانیہ کو کیا ہوا ہے۔کیا ہانیہ نے منگنی کرلی ہے؟۔
Asim Azhar after watching this trend on Twitter: #TuesdayThoughts #MeeshaShafi#منگنی_مبارک_ہانیہ pic.twitter.com/1NILXh5MMh
— ヅ ???????? (@AnasTweets360) September 29, 2020
بعض صارفین نے اس ٹرینڈ کو اداکارہ کی جانب سے مذاق قرار دیا۔ایک اور صارف نے بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر مبنی میمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرینڈ دیکھ کر ہانیہ اداکارہ کا ردعمل ہوگا کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ہوسکتا ہے کہ انہوں نے منگنی کرلی ہو۔
What is this???#منگنی_مبارک_ہانیہ
— B e l l a シ︎ (@jaanan_) September 29, 2020
اس تمام صورتحال کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو جاری کی اور اس ٹرینڈ کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 روز سے میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہت زیادہ نوٹی فکیشن موصول ہورہے تھے۔
#HaniaAmir‘s reaction after seeing this trend ????#منگنی_مبارک_ہانیہ pic.twitter.com/oSVCVYIZiE
— Media Insightpk (@minsightpk) September 30, 2020
اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ رات میں نے اپنی دوست سے کہا تھا کہ میرے ٹوئٹر پر بہت نوٹی فکیشن آرہے ہیں لیکن میں چیک نہیں کروں گی کہ کیا ہورہا ہے کیونکہ اس مرتبہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس پر لوگ بات کریں۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ آج صبح میں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیک کیا تاکہ معلوم ہو کہ آخر کیا ہورہا ہے۔ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے منگنی کی مبارکباد دینے کا شکریہ میں بہت خوش ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپ لوگ مجھے حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے’۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








