کرینہ کپور نے سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کروایا؟ دونوں کے درمیان معاملات کشیدہ ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان جلد طلاق ہونے والی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا کے ذرائع سے انہیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ سیف اور کرینہ کی ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ ہے۔

مبشر لقمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیف مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور ان پر حملہ خود کرینہ کپور نے کروایا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سیف نے قطر کی شہریت حاصل کرلی ہے اور وہ وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند ہیں جبکہ کرینہ اس فیصلے سے متفق نہیں۔ یہی تنازع دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بن رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paperazzi Magazine (@paperazzimagazine)

یہ افواہیں اس وقت اور شدت اختیار کر گئیں جب چند ماہ قبل بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے بھی سیف اور کرینہ کے تعلقات کے بارے میں حیران کن پیش گوئی کی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ “سیف اور کرینہ کی کنڈلی کے مطابق اگلے ڈیڑھ سال میں دونوں کے راستے جدا ہو جائیں گے۔” اس پیش گوئی نے جوڑے کے مداحوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور، جنہوں نے 2012 میں شادی کی تھی، بالی وڈ کی مقبول اور خوشحال جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے دو بیٹوں، تیمور اور جے، کے ساتھ یہ جوڑا ہمیشہ خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔ تاہم ان افواہوں نے ان کے چاہنے والوں کے دل میں بے چینی پیدا کر دی ہے کہ آیا واقعی یہ جوڑا علیحدگی کی طرف بڑھ رہا ہے یا یہ محض ایک سنسنی خیز خبر ہے؟

فی الحال سیف اور کرینہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن سوشل میڈیا پر یہ بحث زوروں پر ہے۔

Related Posts