سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تیسری بار طلاق ہونے کی افواہیں زیر گردش ہیں، جس پر انہوں نے وضاحت پیش کردی ہے۔
ریحام خان نے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو اپنی زندگی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ کو مجھ سے مطلب؟ میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ اگر آپ اتنی توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دے دیں یا اپنے کیرئیر پر دے دیں، یا اپنے بچوں پر دے دیں، یا اپنی بہن کی شادی پر دے دیں تو اس کے نتائج ہی یکسر مختلف ہوں گے۔
ویڈیو میں ریحام کے ساتھ ان کے شوہر مرزا بلال بھی موجود ہیں، جن کے ساتھ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، یہ ان کی تیسری شادی ہے۔ ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔
ان کے شوہر بلال مرزا نے جاری کردہ وضاحتی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک چیز جو نوٹ کی ہے وہ یہ کہ یہ سب مغلظات بکنے والے جو ہوتے ہیں، ان کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے۔
بلال مرزا نے کہا کہ جو ٹوئٹس آپ کرتے ہیں انہیں تھوڑا سا تبدیل کرلیا کریں ورنہ پتا چل جاتا ہے کہ یہ کہیں سے آئے ہوئے ہیں۔
ریحام خان کے شوہر اداکار و ماڈل مرزا بلال بیگ ہیں جو پاکستانی ٹی وی چینلوں پر طنز و مزاح سے بھرپور سیاسی کامیڈی شوز میں کام کر چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








