وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا پلان بنالیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کو مشیر داخلہ جبکہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما اختیار ولی کو مشیر کے پی کا عہدہ دے دیا گیا، دونوں پشاور میں موجود رہتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔
وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف آستینیں چڑھالیں، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال دیکھیں گے، ان کا دفتر پشاور میں ہوگا، پرویز خٹک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی اختیار ولی کو بھی مشیر کے پی کا عہدہ دے خیبر پختونخوا بھیج دیا گیا، وہ اطلاعات کے لئے خیبرپختونخوا سے وزیر اعظم کے کوارڈینٹر ہونگے۔
ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے اپنے لوگوں کو مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کو ایڈیجسٹ کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








