کیا ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہوگئیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہوگئیں؟
کیا ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہوگئیں؟

معروف بولی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہوگئیں، ایک قریبی دوست نے دونوں کی درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں تھیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور جلد شادی کریں گے۔

تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان بریک اپ ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار  ٹائیگر شروف کے دوست نے دونوں کی علیحگی کے بارے میں میڈیا کو بتایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے ان دونوں کے درمیاں کشیدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں اداکاروں نے رواں سال کے آغاز میں ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی تھیں۔

خیال رہے کہ بریک اپ کے حوالے سے ان دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

Related Posts