مہذب اور غیر مہذب دنیا میں صرف قانون و انصاف کا فرق ہے۔طارق عزیز

تازہ ترین

تازہ ترین

مہذب اور غیر مہذب دنیا میں صرف قانون و انصاف کا فرق ہے۔طارق عزیز
مہذب اور غیر مہذب دنیا میں صرف قانون و انصاف کا فرق ہے۔طارق عزیز

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے مایہ ناز فنکار اور کمپیئر طارق عزیز نے کہا ہے کہ مہذب اور غیر مہذب دنیا میں صرف قانون اور انصاف کا فرق ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشہور کمپیئر طارق عزیز نے کہا کہ مہذب دنیا اور غیر مہذب دنیا میں کیا فرق ہے؟ صرف ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ  مہذب دنیا میں قانون کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں۔ 

https://twitter.com/TariqAzizPTV/status/1263367049407082497

پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات کے آغاز سے کمپیئر کے فرائض سرانجام دینے والے اداکار طارق عزیز نے اپنے پیغام میں مداحوں کو روزے کی اہمیت بتانے کے لیے ایک واقعہ شیئر کیا جس میں ایک بابا جی کا ذکر کیا گیا ہے۔

طارق عزیز کے مطابق بابا جی نے کہا کہ بیٹا کیا آپ روزہ رکھتے ہیں؟ مثبت جواب ملنے پر بابا جی کہتے ہیں کہ میں ان روزوں کی بات کر رہا ہوں جن کی نبی اکرم ﷺ نے ہدایت کی ہے جن میں جھوٹ، فریب، طمع، غیبت اور چغلی نہیں ہوتی۔

بابا جی کہتے ہیں کہ ایسے روزوں میں نفرت اور عناد نہیں ہوتا اور حرص و ہوس نہیں ہوتی۔ روزوں میں بس بندے اور رب کی محبت ہوتی ہے۔ بندہ جو نیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر اجر دیتا ہے۔ بابا جی سے گفتگو کرنے والے کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

https://twitter.com/TariqAzizPTV/status/1263368647214497792

Related Posts