کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کرائے۔ ملیحہ لودھی

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کرائے۔ ملیحہ لودھی
کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کرائے۔ ملیحہ لودھی

نیو یارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ مسئلے  پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملیحہ لودھی کے پیغام کے مطابق انہوں  نے اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا موقع ہے، قوم تیار ہو جائے۔وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے ماریہ اسپنوزا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے کشمیریوں کی زندگی کو مفلوج کیا جارہا ہے اور بھارتی فوج ان پر ظلم کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ  کو مسئلہ کشمیر پر اپنی اہم ذمہ داری نبھانی چاہئے اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے فون پر بات چیت کے دوران  مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال کے حوالےسے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان  کو بتایا  کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے کشمیر کے حالات  ہر روز ابتر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد سے رابطہ

Related Posts