پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے سے متعلق کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز کو پشاور کا ریڈ زون تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل طویل منصوبہ بندی کی۔ دھماکہ خیز مواد وقفے وقفے سے مسجد میں لے جایا جاتا رہا۔
پشاور دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہے میں متعدد ملزمان گرفتار
خود کش حملہ آور مسجد میں مہمان کی صورت میں داخل ہوا، واقعے کی مزید جزئیات پر تفتیش جاری ہے تاہم ریڈ لائن ایریا میں دھماکے کے باعث اعلیٰ سکیورٹی افسران کی اہلیت پر سنگین سوالات کیے جارہے ہیں۔
پولیس لائنز دھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
خودکش دھماکے کے نتیجے میں بد ترین جانی و مالی نقصان ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی شخصیات نے دہشت گردی کی مذمت کی۔ آصف گوہر کو ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








