پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے لئے عشائیے کا اہتمام

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے لئے عشائیے کا اہتمام
پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے لئے عشائیے کا اہتمام

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک آئرش ویمن ٹیموں کے لئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، یہی نہیں اس دوران قومی وومن کرکٹر ندا ڈار کے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار پانے پر کیک بھی کاٹا گیا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور کے لان میں دونوں ٹیموں کے لئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، پاک آئرش ویمن کرکٹ ٹیموں نے عشائیے میں شرکت کی۔

پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے دونوں ٹیموں کا استقبال کیا، عشائیے میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کرکٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میکسیکو کو ہرا کر پولو کا ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئر لینڈ ویرن ڈیوٹرم، سی او او سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور بورڈ کے دیگر عہدیداران نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

Related Posts