بلدیاتی اداروں میں ڈپلومہ ہولڈر انجینئرز کی تعیناتی پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

diploma holder engineers ban in local bodies

کراچی : سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ڈپلومہ ہولڈر انجینئرز کو شعبہ انجینئرنگ کے عہدوں پر تعیناتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

بلدیاتی اداروں میں اہم عہدوں خصوصاََ ایکسیئن کے عہدوں پر بلدیاتی اداروں میں بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرانجینئرز کو تعینات کیا جا رہا تھا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کےبعد محکمہ بلدیات سندھ نے ڈپلومہ ہولڈر انجینئرز کو شعبہ انجینئرنگ کی پوسٹوں پر تعینات کرنے سے بلدیاتی سربراہان کو روک دیا ہے ۔

اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی ڈپلومہ ہولڈر کوانجینئرنگ کے عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے۔ ا س سلسلے میں بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنےکی بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ بلدیات سندھ نے گزشتہ دنوں بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کو انجینئرنگ کے عہدوں سے ہٹانے کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ اقرباء پروری اور کرپشن کے ذریعہ ایکس کیڈر عہدوں پر تعینات کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:نیب کی پھرتیاں، انتقال کرنیوالے سرکاری افسران کو بھی طلب کرنا شروع کر دیا

مسلسل اعتراضات اٹھانے اور شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کو متاثر کرنے پر تنقید کے بعد اب نیا نوٹیفیکیشن جاری کر کے بلدیاتی اداروں کو انجینئرنگ کی پوسٹوں پر بی ٹیک اور ڈپلومہ انجینئرزکی تعیناتی سے روک دیا گیا ہے۔

Related Posts