رمضان المبارک کے دوران مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنیوالے سیٹ کام چپکے چپکے کے ہدایت کار دانش نواز کا کہنا ہے کہ چپکے چپکے کے سیکوئل کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔
ایک انٹرویو کے دوران دانش نواز نے بتایا کہ انہیں چپکے چپکے کی اس حد تک مقبولیت کی امید نہیں تھی، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے چپکے چپکے شروع کیا تو بس یہی ذہن میں تھا کہ سنو چندا سے بہتر ڈرامہ بنانا ہے لیکن اس کا نتیجہ ہماری توقعات سے زیادہ اچھا نکلا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے یو ٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں پہلے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے عثمان خالد بٹ کے ہمراہ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ یوٹیوب پر چپکے چپکے پہلے نمبر پر آگیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ چپکے چپکے پہلے نمبر پر ہے اور ڈرامے کی 21ویں قسط سے ایک سین کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔