کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی،منشیات کے 2ڈیلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے مورخہ 2021-06-02 کو بمقام حاجی اسماعیل پارک نزد آٹھ چوک بغدادی لیاری کے قریب منشیات کے (2) بڑے ڈیلرز کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 53پیکٹ چرس،جس کا وزن 64کلو گرام، 110 گرام کرسٹال، زرفروختگی رقم 2 لاکھ 70 ہزار روپے (3) عدد موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق پولیس کی جانب سے دو ملزمان محمد لیاقت ولد عبدالکریم، احسان خان ولد رانجھن خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ یہ منشیات بلوچستان کے علاقہ پشین میں ملزم حبیب سے خرید کر رات کی تاریکی میں بذریعہ موٹر سائیکلز شہر بھر میں منشیات کے مختلف ٹھکانوں اور گروہ کے دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KKL-1084 اور موٹر سائیکل نمبری AFR 2020 کو زیر دفعہ 550 ض ف میں قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان عادی/پیشہ ور ملزمان ہیں،ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں، گرفتار ملزم محمد لیاقت کے خلاف اس سے قبل ایف آئی آر نمبری 112/2020 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ سعید آباد میں درج ہے۔
گرفتار ملزم احسان خان کے خلاف اس سے قبل ایف آئی آر نمبری 107/2019 بجرم دفعہ 302/324/34 تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ان کے نیٹ ورک اور گروہ کے دیگر منشیات فروشوں کے خلاف پوچھ گچھ جاری ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبری 339/2021 بجرم دفعہ 6/9Cدرج کرکے گرفتار ملزمان کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔