کراچی: محکمہ ریگولیشن بلدیہ شرقی نے سندھ حکومت سے ڈی ایم سی ایسٹ کا سالانہ بجٹ منظور ہوئے بغیر جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھنے کے چالان جاری کردیے۔
50 ہزار کے چالان پر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جا رہا ہے۔محکمہ میونسپل ریگولیشن گلشن اقبال زون کے ڈائریکٹر کے دستخط سے جاری چالان مختلف کاروبار کرنے والوں کو جاری کردیے گئے۔
محکمے کے ملازمین ایک چپراسی اور عثمان ڈان نے از خود یہ دھندا شروع کر رکھا ہے،ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن اعجاز شیخ ہیں، جن کے دستخط سے 9جولائی 2020 کوجاری چالان پر جمع کرانے کی حتمی تاریخ 15 جولائی 2020 درج کی گئی ہے، جو میسرز سپارک سپر مارکیٹ شرف آباد برانچ کو جاری کیا گیا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








