ڈی ایم سی ایسٹ میں پھولوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل، 3 روزہ فلاور شو کا افتتاح آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی ایم سی ایسٹ میں پھولوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل، 3 روزہ فلاور شو کا افتتاح آج ہوگا
ڈی ایم سی ایسٹ میں پھولوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل، 3 روزہ فلاور شو کا افتتاح آج ہوگا

کراچی: بلدیہ شرقی (ڈی ایم سی ایسٹ میں پھولوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ 3 روزہ فلاور شو کا افتتاح آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  بلدیہ شرقی میں پھولوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ۔ ڈی ایم سی ایسٹ محکمہ پارکس کے زیر اہتمام 3 روزہ فلاور شو کا باغِ رضوان،  گلشن اقبال میں افتتاح ہوگا ۔

نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنروایڈمنسٹریٹر محمد علی شاہ اور ڈی ایم سی ایسٹ، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کے ہمراہ کریں گے ۔ پھولوں کی نمائش میں گل داؤدی سمیت مختلف اقسام کے پھول اورپودے نمائش کیلئے رکھے جائیں گے۔

ڈی ایم سی ایسٹ ہر سال پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرتی ہے جسے عوامی سطح پر ہمیشہ نمایاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے. بلدیہ شرقی کی پھولوں کی اس نمائش میں موسمی پھول اور گل داؤدی کی مختلف اقسام کے پھول نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

گزشتہ سال بھی ڈی ایم سی ایسٹ نے پھولوں کی نمائش کی تیاری مارچ میں کی تھی تاہم یہ نمائش کورونا لاک ڈاؤن کی نذر ہو گئی،  اس سے قبل نمائش جمشید ٹاؤن مرتضیٰ فیملی پارک میں منعقد ہوئی تھی جسے ہزاروں افراد نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیکھا۔

میونسپل کمشنر شعیب ملک نے نمائش کی تیاریوں ہر اطمینان کا اظہارکیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پارک توقیر احمد کے انتظامات کی تعریف کرتے یوئے کہا کہ ضلع شرقی کے عوام کو اس نمائش سے بہتر تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔

Related Posts