کراچی : ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز کی جانب سے ہفتے کے روز مندروں اور چرچوں کے اطراف اور گزرگاہوں پر صفائی وستھرائی انجام دیا گیا۔
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے کہاکہ جمعہ کو مساجد و امام بارگاہوں اور ہفتے کا دن مندروں اور چرچوں کے اطراف سمیت ہندو اور مسیحی بستیوں میں خصوصی صفائی وستھرائی کے انتظامات انجام دیئے جارہے ہیں۔
ضلع حدود دے کچرے کی بروقت منتقلی اور گلیوں محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو معمول کے مطابق انجام دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے جاری عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے محکمہ اہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے غفلت اور لاپراہی کے مرتکب ذمہ دران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔