ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے شاعرِ مشرق، ڈاکٹر علّامہ محمد اقبال کی 145 ویں سالگرہ کے دن ان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب حکومت نے سنگل انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کردی
احسان مصطفیٰ یرداکل کو پاکستان کا سچا اور مخلص دوست سمجھا جاتا ہے کیونکہ اُنہوں نے پاکستان میں بطور ترک سفیر تعیناتی کے بعد پاکستان اور ترکیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کی تھی۔
ترک سفیر نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنے سفارتی عہدے کی مدت مکمل ہونے پر پاکستان چھوڑا ہے۔
Great Poet of the East…
????Konya#IqbalDay2022 #IqbalDay pic.twitter.com/TkhljskwwS— ???????? Mustafa Yurdakul /مصطفی (@Mustafa_MFA) November 9, 2022
مصطفیٰ یرداکل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کی ترکیا میں موجود اعزازی قبر کی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اعزازی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مشرق کے عظیم شاعر کی یہ قبر قونیہ میں موجود ہے‘۔
واضح رہے کہ شاعرِ مشرق سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ترکیہ کے شہر قونیہ میں ترک حکومت کی جانب سے 1965ء میں مولانا رومی کے مقبرے میں علامہ اقبال کی ایک اعزازی قبر بنائی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








