کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنڈا سی جی 125 کی نئی قیمت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنڈا سی جی 125 کی نئی قیمت کیا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنڈا سی جی 125 کی نئی قیمت کیا ہے؟

کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور روپے کی گرتی ہوئی قدرکے باعث خام مال کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھ رہی ہیں۔

پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں سے ہنڈا سی جی 125ایک ہے۔ اس موٹر سائیکل کو ہنڈا کمپنی کی جانب سے ملک میں 1992ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔

جس کے بعداس میں کچھ تبدیلیاں تو کی گئیں مگر مجموعی طور پر اس کی شکل آج بھی وہی ہے جو متعارف کراتے وقت تھی۔ مگر ا س کی قیمت میں واضح اضافہ ہوچکا ہے۔

اپنی ری سیل ویلیو کے باعث یہ موٹر سائیکل اپنا ثانی نہیں رکھتی، کم خرچ میں طاقتور انجن کی حامل ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہری اسے فوقیت دیتے ہیں۔اس کے ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔

وزن کی اگر بات کی جائے تو اس موٹر سائیکل کا وزن 100کلو گرام ہوتا ہے، حالیہ عرصے میں اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جولائی 2023ء تک اس کی قیمت 2لاکھ 29ہزار 900روپے تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 359 پوائنٹس کا اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں اگر اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو اس موٹر سائیکل کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔

Related Posts