کیا یہ ہے مریم کا پنجاب؟مریض تڑپتا رہا، ڈاکٹرز لڈو کھیلتے رہے، ساہیوال میں شرمناک واقعہ کی وائرل ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Doctors caught playing Ludo at govt hospital in Sahiwal

ساہیوال کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کام چھوڑ کر لڈو کھیلتے ہوئے پکڑے گئے، اسپتال انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کے شہ ساہیوال کے ایک سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے اپنے دفتر میں لڈو کھیلنے میں مصروف ہے۔

سول اسپتال کے ڈاکٹروں کی حیران کن غفلت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے بے نقاب ہوگئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مریضوں کے اٹینڈنٹ ڈاکٹروں سے اپنے پیاروں کا معائنہ کرنے کی التجا کرتے ہیں۔

جواب میں ایک خاتون ڈاکٹر نے ہسپتال کے گارڈز کو حکم دیا کہ وہ اٹینڈنٹ کو کمرے سے نکال دیں۔مریضوں کے لواحقین بظاہر پریشان تھے، ڈاکٹروں سے التجا کرتے تھے کہ وہ اپنے فرائض کو ترجیح دیں۔

 

اس واقعے نے ہسپتال کے عملے کی مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بے پروائی کو اجاگر کیا۔

چونکا دینے والے واقعے نے پنجاب میں صحت کی دیکھ بھال کی حالت اور طبی اداروں کے اندر جوابدہی کے بارے میں بھی سنگین خدشات کو جنم دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے حکومت سے غیر ذمہ دار طبی عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتاہم ہسپتال انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Related Posts