بڑی عمر کا مرد زیادہ ذمے دار شوہر ثابت ہوتا ہے یا نوجوان؟ دانیہ شاہ کا تجربہ کیا کہتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم

بڑی عمر کا مرد بطور شوہر زیادہ ذمے دار ہوتا ہے یا نوجوان مرد، دانیہ شاہ کے ریمارکس نے نئی بحث چھیڑ دی۔

 فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے مرد سے شادی کرنی چاہیے جو عمر میں بڑا ہو اور ان کے جذبات و حالات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

اپنے ذاتی تجربے پر بات کرتے ہوئے دانیہ نے کہا کہ انہوں نے کم عمر مرد سے شادی اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ ان کی ماضی کی زندگی کو قبول نہیں کر پاتا اور انہیں ذلیل و رسوا کر دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے موجودہ شوہر، جو ان سے کافی بڑے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔

دانیہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہی ہوتا ہے جو اپنی بیوی کا خیال رکھے، اس کی پسند نا پسند کا احترام کرے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔

 دانیہ شاہ کے ان خیالات پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں، جہاں کچھ صارفین ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دیگر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Posts