وزیر اعظم بننے کی خواہش نہیں، انسانیت کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی
پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نہیں بننا چاہتا، صرف انسانیت کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم بننے کا امیدوار نہیں ہوں تاہم فلاحی کام کرنے والا ہمیشہ وزیراعظم رہتا ہے۔

نجی ہوٹل میں گزشتہ روز کشمیر پریمیر لیگ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سب پاکستانیوں کو کشمیر لیگ کو سپورٹ کرنا چائیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک زبردست ایونٹ ہے اور کشمیر لیگ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس لیگ کا برانڈ ایمبسڈر ہوں، کشمیر کے اندر میچز ہوں گے تو کشمیر کو فائدہ ہوگا۔

سابق آل راؤنڈر نے کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بچوں کو کرکٹ کی طرف لاؤں گا، نئے اور اچھے ٹیلنٹ کو فاؤنڈیشن سپورٹ کرے گی، اسپورٹس کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی کشمیر میں کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کورونا وائرس کے دنوں میں کام کر رہا تھا تو لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے، مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے، میں مستحق لوگوں کے لیے کام کرتا رہوں گا اور ہمیشہ وزیراعظم رہوں گا۔

سابق سپر اسٹار نے کہا کہ میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتا، صرف انسانیت کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم تین چار سال کے لیے ہوتا ہے، میں جو کام کر رہا ہوں اس کی وجہ سے جب تک زندگی ہے میں اپنی ذات میں خود وزیر اعظم رہوں گا،

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کام کرنا چائیے، پی سی بی کا کام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی گروم کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں میرے ساتھ،شعیب اختر اور عبدالرزاق کے ساتھ بھی محمد عامر جیسا معاملہ ہوا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جموں کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے،مگر دنیا نے اس ظلم پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، دنیا میں کہیں بھی ناانصافی ہو رہی ہو تو ووہاں ہمیں آواز اٹھانی چاہیے، مجھے کوئی فکر نہیں کہ پڑوسی ملک میں کام ملے گا یا نہیں، ایسا وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

Related Posts