ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جو انٹربینک تجارت میں 228.50 روپے کی کم ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر 0.33 فیصد کی کمی کے ساتھ 75 پیسے گر گئی جو گزشتہ روز 227.75 روپے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق شرح تبادلہ پیر کو 215.2 روپے کی بلند ترین بلندی پر پہنچ گئی تھی، یہ منگل کو 222 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ بدھ کو 224 روپے کی حد عبور کر کے جمعرات کو 226.81 روپے تک پہنچ گئی۔