پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

Domestic flight operations in Pakistan also suspended

اسلام آباد:حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا، بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

حکومت پاکستان نے تمام ایئر لائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاتمام قسم کی علاقائی شیڈول، بغیر شیڈول چارٹرڈ اور نجی ہوائی جہاز کے مسافروں کی پروازوں کا آپریشن 26 مارچ کو شام 6 بجے سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن: پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے ،تمام صوبوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ٹرین اور بس سروس بھی معطل ہے جبکہ اب اندرون ملک پروازیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

Related Posts