گھریلو ملازمہ کو 10 سال زیادتی کا نشانہ بناتا رہا! فلم دھریندر کا اہم اداکار پولیس کی گرفت میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ممبئی پولیس نے مشہور بالی وُڈ فلم دھریندر کے اداکار ندیم خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر ان کی سابقہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ اس بات سے متعلق ہے کہ خان نے ملازمہ کو شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے اپنے قریب لایا اور اسے تقریباً دس سال تک جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔

پولیس حکام کے مطابق 41 سالہ مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ ابتدا میں ندیم خان کے ساتھ صرف پیشہ ورانہ تعلقات رکھتی تھیں لیکن 2015 میں ان کے تعلقات ذاتی نوعیت کے ہو گئے۔ خان نے مبینہ طور پر وعدہ کیا کہ وہ ان سے شادی کریں گے اور اسی یقین کے تحت مدعیہ نے ان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ تقریباً دس سال تک جاری رہا اور اس دوران دونوں نے باقاعدگی سے اپنے گھروں میں ملاقاتیں کیں تاہم جب خان نے شادی کا وعدہ پورا نہ کیا تو متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔

ابتدائی شکایت ورسووا پولیس میں درج کی گئی تھی لیکن بعد میں اسے مالوانی پولیس کے حوالے کیا گیا کیونکہ مبینہ طور پر تعلقات اسی علاقے میں شروع ہوئے تھے اور متاثرہ خاتون بھی اسی حدود میں رہتی ہیں۔

پولیس نے ندیم خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ خان اس وقت حراست میں ہیں اور حکام مزید بیانات درج کرنے اور شواہد کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

یہ معاملہ بالی وُڈ میں خاصی سنسنی اور بحث کا موضوع بن گیا ہے کیونکہ ندیم خان نے حال ہی میں بڑے پروجیکٹ دھریندر میں کام کیا تھا جس کی وجہ سے عوام اور میڈیا کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts