اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے تیار ہیں،امریکی صدر کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے تیار ہیں،امریکی صدر کا اعلان
اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے تیار ہیں،امریکی صدر کا اعلان

نیویارک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کا باقاعدہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کردیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج ایک اور تاریخی پیشرفت ہوئی ہے، ہمارے دو بہترین دوست اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے راضی ہوگئے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم بنیا من نیتن یاہو اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بحرین 30 روز کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے۔ذرائع کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہواہے، معاہدے کے مطابق اس کے نتیجے میں اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کے مزید علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کوختم کردے گا۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق رک جائے گا۔صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم نتین یاہو سے فون پر بات چیت کے دوران معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے مزید فلسطینی علاقوں کا اسرائیلی سے الحاق رک جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور اسرائیل اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں ملک باہمی تعلقات کے قیام کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے۔

Related Posts