واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی مذاکرات کی پیشکش پر منفی ردِ عمل دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ امریکا سے مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایران پر امریکا کی طرف سے عائد پابندیاں ہٹانے کی شرط پر ہم سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیاں ہٹانے کی شرط پر مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، ایران کا بہت شکریہ۔ پابندیاں ہٹانے کی شرط پر مذاکرات نہیں کریں گے۔
Iranian Foreign Minister says Iran wants to negotiate with The United States, but wants sanctions removed. @FoxNews @OANN No Thanks!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 26, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس کااپناہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
’فیکٹبا ڈاٹ ایس ای کی تین روز قبل جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے125 ٹویٹس اور ری ٹویٹس کیں جو کسی بھی ملک کے صدر کی جانب سے ٹویٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








