‘باتیں مت بناؤ، رسیدیں نکالو رسیدیں’

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے فروخت کے معاملے پر عمران خان کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔

یہ بھی پڑھیں: 

توشہ خانہ کیس میں ملوث فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرینگے، عطا تارڑ

مریم نواز نے عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!

گزشتہ روزعمران خان کو سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کا خریدار مختلف چینلز پر سامنے آیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران گھڑی کے خریدار کے خلاف دبئی میں مقدمے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts