خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قریب واقع علاقے ریگی شینو خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) aسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کا علاج بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد تاندہ ڈیم پر پکنک منانے گئے تھے اور واپسی کے دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں عبدالصمد ولد نورالرحمن عمر 31 سال، ساجد ولد عزیزالرحمن عمر 25 سال، یوسف ولد محمد عاصم عمر 18 سال، اشفاق ولد سید عالم عمر 18 سال، مصطفیٰ ولد محمد عالم عمر 15 سال، حمزہ ولد ناصر عمر 16 سال،یاسر ولد صلاح الدین عمر 15 سال شامل ہیں جبکہ 18 سالہ عبدالرزاق ولد نورالرحمن زخمی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








