کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ڈاؤن سنڈروم کا شکار نوجوان مصورہ سیدہ علشبا امین الدین کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی آرٹ گیلری میں کیا گیا ۔
نمائش کا افتتاح صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کیا۔ اس موقع پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ نوجوان مصورہ سیدہ علشبا امین الدین ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہیں لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا۔
آرٹس کونسل کراچی ایسے باصلاحیت فن کاروں کی قدر کرتا ہے، علشبا امین الدین نے اپنے خیالات اور تخیل کو نہایت خوبصورت انداز سے فن پاروں کو شکل میں ڈھالا ہے، نمائش میں مصورہ کے چالیس فن پارے رکھے گئے ہیں۔
ہر فن پارے میں علشبا نے کوئی نہ کوئی پیغام دینے کی کوشش کی ہے ، اس سے قبل علشبا پاکستان کے مختلف شہروں سمیت لندن میں بھی اپنے فن پاروں کی نمائش منعقد کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈاؤن سنڈروم۔ وجوہات، تشخیص اور ہماری ترجیحات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








