افغان تجارت کی گوادر کے راستے پر منتقلی سے غیرقانونی سرگرمیاں کم ہونگی۔قیصر بنگالی

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان تجارت کی گوادر کے راستے پر منتقلی سے غیرقانونی سرگرمیاں کم ہونگی۔قیصر بنگالی
افغان تجارت کی گوادر کے راستے پر منتقلی سے غیرقانونی سرگرمیاں کم ہونگی۔قیصر بنگالی

کراچی: مشہورومعروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ افغان تجارت کی گوادر کے راستے پر منتقلی سے غیر قانونی سرگرمیاں اور اسمگلنگ کم ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ممتاز ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ریلوے لائنز کا قیام بنیادی اخراجات میں اضافے کا باعث ہے تاہم ایندھن کی مد میں بچت متوقع ہے۔

ممتاز ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ 100 سال سے زائد عرصے کے دوران ریل فی کلومیٹر فی ٹن کے اعتبار سے ٹرکوں سے 1 تہائی کم ایندھن استعمال کرتی ہے جس سے ہر سال اچھی خاصی بچت ہوسکتی ہے۔

ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر سنگین کے راستے پر منتقل کرنے سے اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی جس سے پاکستانی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم کے پی آئی اے پر بیان سے اتفاق نہیں۔قیصر بنگالی

Related Posts