خانہ کعبہ کے متولی ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

خانہ کعبہ کے متولی
(فوٹو: آن لائن)

خانہ کعبہ کے متولی اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے علیل تھے۔

تاریخِ اسلام کے اعتبار سے فتحِ مکہ کے بعد خانہ کعبہ کے 109ویں متولی ڈاکٹر صالح بن زین العابدین  کے انتقال پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عرب کی بڑی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر کے دوران خانہ کعبہ کے متولی شیخ عبدالرحمٰن بن صالح زین العابدین الشیبی نے پاکستان کا چھ روزہ دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے ملک کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ان کو عبدالقادر طٰحہٰ الشیبی کے انتقال کے بعد کعبۃ اللہ کا متولی بنایا گیا تھا۔

عموماً بیت اللہ کے اعلیٰ متولی ڈاکٹر صالح زین العابدین سال میں دو بار کعبے کا دروازہ کھولنے کی کارروائی کرتے تھے جہاں متولی کی جانب سے 2 افراد اللہ تعالیٰ کے سب سے مقدس گھر کا دروازہ کھولتے ہیں، ایک شخص چابی داخل کرتا اور دوسرا قفل کو کھینچتا نظر آتا ہے۔

کعبۃ اللہ کے دروازے کی دیکھ بھال ہمیشہ سے اسلامی خلفاء اور فرما رواؤں کا خاص وطیرہ رہی ہے۔ ان کے نام اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کے نیچے لکھے جاتے ہیں جس پر سونے چاندی کے استعمال میں کسی بھی قسم کے بخل کا مظاہرہ نہیں کیاجاتا جبکہ کعۃ اللہ کی چابی صدیوں سے اسی خاندان کے پاس ہے۔

رسول اکرم ﷺ نے اپنی امت کے نام وصیت میں بیت اللہ کا متولی آلِ شیبہ خاندان کو بنایا تھا۔ اعلیٰ متولی کے پاس کعبۃ اللہ کے ساتھ ساتھ مقامِ ابراہیم کی بھی کنجیاں ہوتی ہیں۔ بیت اللہ کا دروازہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی نظروں میں اللہ کے مقدس ترین گھر کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts