جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں
جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں

کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

خاندانی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کئی روز سے نجی اسپتال میں بیماری کے سبب زیر علاج تھیں، مرحومہ کینسر ے عارضے میں مبتلا تھیں۔

جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سیمی جمالی نے تھائی لینڈ سے ماسٹرآف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا، ڈاکٹرسیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔

مزید پڑھیں:رواں سال ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 400 فیصد تک اضافہ ہوا

ڈاکٹر سیمی جمالی کو1995 میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقررکیاگیا، وہ 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئیں۔

Related Posts