بھارتی اداکارہ اونیت کور ایک بار پھر اپنی دلکش تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ اپنے پروجیکٹس سے زیادہ وہ اپنی گلیمرس تصاویر سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سفید لباس میں نہایت بولڈ اور پرکشش انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اونیت کور جو زیادہ تر وقت بھارت سے باہر گزارتی ہیں ہر بار اپنے منفرد انداز سے مداحوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان کی تازہ تصاویر میں وہ مختلف پوز میں اپنے حسن اور فٹنس کو بھرپور طریقے سے پیش کر رہی ہیں جسے دیکھ کر مداح ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ اتنی خوبصورتی کہاں سے لاتی ہو؟ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ تم واقعی خوابوں کی شہزادی ہو۔

انسٹاگرام پر 31 ملین سے زائد فالوورز کی حامل اونیت کور کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوئنگ ہے تاہم انہیں کبھی کبھار اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اونیت ہمیشہ کی طرح ناقدین کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے ایسی ہی دلکش تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کریئر کی بات کریں تو اونیت کور نے چھوٹے پردے سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ بڑے پردے پر بھی اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ ان کی صلاحیتوں اور محنت کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ اونیت کور کا یہ دلکش انداز اور پیشہ ورانہ کامیابیاں انہیں شوبز کی دنیا میں ایک منفرد مقام دلاتی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








