کراچی میں  بلوچستان سے آنے والی ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Cold is likely to intensify in Karachi

کراچی:  محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر قائد میں بلوچستان سے آنے والی ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سردی کی یہ لہر ماہ دسمبر تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن بلوچستان اور کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کے باعث کراچی میں رواں ہفتے سردی بڑھے گی۔

موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سردی کی لہر آئے گی، جو ماہ دسمبر میں بھی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں :محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ   24گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ اس وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی کیاگیا ہے جو دو روز بعد مزید تین ڈگری کم ہو کر 16 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سردی کے ساتھ ساتھ کراچی کے موسم میں خشکی بھی بڑھے گی۔

Related Posts