سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دعا زہرہ کے والد نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دعا زہرہ کے والد نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دعا زہرہ کے والد نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد: شہر قائد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ کے والد نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون کو دعا زہرا کو مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دعا زہرہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے۔ دعا زہرہ کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔

دعا زہرہ کے والد کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں دعا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے جبکہ نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق اس کی عمر 14 سال ہے۔

مزید پڑھیں:میری بچی نے کہا ممی میں گھر چلنا چاہتی ہوں، دعا زہرہ کی والدہ کا دعویٰ

درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت متوقع ہے۔

Related Posts